اب بس کردیں! پاک فوج کابھرپور جواب،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے،پاک فوج سے درخواست کر دی

اسلام آباد (نیوز پاکستان) پاک فوج کی بہترین حکمت عملی،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کر دی، ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا

تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان نقصانات کا ذکر کیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں