سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر ڈرون حملہ، پاکستان نے شدید ردعمل دے دیا

اسلام آباد (نیوز پاکستان) پاکستان نے سعودی عرب نے آئل پمپس پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی

کا اظہار کرتا ہے، پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان دہشتگردوں کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں