سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر میزائل سے خوفناک حملہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شدید زخمی

ریاض (نیوز پاکستان) سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی سرزمین کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ حوثی ملیشیا

نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل داغا۔ اس میزائل حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ میں موجود 26 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی نیوز ایجنسیز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی افراد میں سے آٹھ شدید زخمیوں کو علاج کی خاطر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں