شوبزکی تہلکہ خیزبریکنگ نیوز: معروف ترین اداکارہ سجل علی نے چپ چاپ کینیڈا میں شادی رچالی ۔۔ لڑکا کون ہے؟ مداح حیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

کراچی (ویب ڈیسک) ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ سے شہرت پانے والی احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی کیا حقیقی زندگی میں بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ احد رضا میر اور سجل گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،

اُن کی یہ شادی کینیڈا میں انجام پائی جس میں صرف دونوں اداکاروں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ویب سائٹ کے مطابق احد اور سجل کی شادی کی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوئی جسے دونوں اداکار راز میں رکھنا چاہتے تھے جب کہ ویب سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ سجل اپنی شادی میں روائتی طور پر سرخ جوڑا زیب تن کرنے کے بجائے بالکل سادہ لباس میں ملبوس میں تھیں تاہم ویب سائٹ کی جانب سے حتمی طور پر شادی کی کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ احد رضا نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں سجل سے اپنی زندگی کے سب سے اچھے وقت میں ملا تھا کیوں کہ وہ جانتی ہے کہ میں کون ہوں اور کیا ہوں اور میرے نزدیک یہ بہت خوبصورت احساس ہے، سجل ازخود ایک بہت ہی خاص شخصیت کی مالک ہے جس کی میں اور میری فیملی ہمیشہ ہی تائید اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خبر یہ تھی کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ احد رضا میر بہترین فنکار ہیں اور ان جیسا کوئی اداکار نہیں، اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے اداکاراحد رضا میرکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اب یقین ہوگیا ہے کہ احد جیسا اداکار کوئی نہیں، شیکسپیئرکے مشہور ناول ’ہیملٹ‘ پر مبنی تھیٹرمیں اداکاری کرنا قابل تعریف ہے۔سجل علی نے کہا احد نے اداکاری میں زبان کا انتخاب، بہترین احساسات کی عکاسی اور پورا ہی کرداربہتر انداز میں نبھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں