انا للہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کا فخر سمجھے جانیوالا نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق،پورے ملک میں سوگ

ملتان (نیوز پاکستان) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے قومی پہلوان ذیشان بٹ ان دنوں ملتان میں پاکستان آرمی کی نوکری کررہے تھے۔دوران ٹریننگ ذیشان بٹ کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذیشان بٹ نے پاکستان کی نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔

پاکستان ریلسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے ا ن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذیشان بٹ گزشتہ کچھ عرصہ سے پہلوانی کو خیر باد کہہ گیا تھا اور اب وہ صرف آرمی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ جبکہ دوسری جانب سیکرٹری فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا شانو بٹ پہلوان ایک با صلاحیت ریسلر تھے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لائی گئی ہے ،انشااللہ ورلڈ کپ جیت کراس ٹرافی کو پاکستان لائیں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لائی گئی ہے ،انشااللہ ورلڈ کپ جیت کراس ٹرافی کو پاکستان لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا، کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے ،انہوں نے کہا کہ 10 سال بعدبین الاقومی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں