بریکنگ نیوز: ورلڈ کپ 2019 کیلئے قومی ٹیم کا با قاعدہ اعلان ، کونسا کھلاڑی اِن ہے اور کون آوٹ؟

لاہور (نیوز پاکستان) کرکٹ ورلڈ 2019ء کے لئے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا۔فخرزمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، جنید خان، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عمادو سیم،

شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف، محمد حسنین شامل ہیں۔محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ 15 کھلاڑی ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیے گئے، ایک خبر یہ بھی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے ابتدائی 15رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تاہم اُنہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا انحصار انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اُن کی پرفارمنس پر ہوگا۔فاسٹ بولر محمد حسنین اور عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، ورلڈ کپ 2019ء کے لئے انگلینڈ کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ایون مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے۔انگلش اسکواڈ ایون مورگن، معین علی، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس اور مارکس ووڈ پر مشتمل ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ایون مورگن، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرین، جوئے ڈینلے، کرس جارڈن، الیکس ہیلز، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں، اور اب پاکستان نے بھی اعلان کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں