کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی کون کون سی معروف اداکارائیں اور سُپرماڈلز سیاستدانوں اور فوجی افسران کی بیٹے، بیٹیاں اور رشتے دار ہیں؟ نام جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (نیوز پاکستان) اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل بھی انسان کی ایک زندگی ہوتی ہے اس کے بھی رشتے دار، دوست اور احباب ہوتے ہیں۔ انہی رشتے داروں یا دوست احباب میں سے چند ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی نہ کسی شعبے میں اپنا ایک نام ایک پہچان

رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ وہ کون سے پاکستانی اداکار ہیں جن کا تعلق یعنی رشتہ سیاستدانوں یا امیر (لینڈ لارڈ) خاندانوں سے ہے۔ آج جو بات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ آپ جان کر حیران ہوجائیں گے۔ حسین سِسٹرز یعنی ماورہ اور اروہ حسین سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ کے قریبی رشتے دار ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ میرا سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں؟ یقیناً آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوئی ہوگی۔کیا آپ جانتے ہیں ماڈل آمنہ حق پاکستانی کی سابقہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی کزن ہیں؟ حیران ہوئے ناں۔۔۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو حنا ربانی کھر بھی کسی مشہور اداکارہ سے کسی طور کم نہیں تھیں یہاں تک کہ بولی وڈ میں بھی ان کے چرچے بے حد مقبول ہیں۔ عمّار بلال پاکستان کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون خواجہ بلال کے بیٹے ہیں۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ یمنا زائیدہ بھی پاکستان کے ایک بہت بڑے لینڈ لارڈ کی بیٹی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں