روح افزاء کی بوتل کو فریج میں رکھنے سے گریز کریں، کمپنی کی جانب سے عوام کو ہدایت، وجہ بھی بتا دی

لاہور (نیوز پاکستان) روح افزاء کی بوتل کو فریج میں رکھنے سے گریز کریں، کمپنی کی جاننب سے عوام کو ہدایت، مشروب میں چینی کا تناسب بہت زیادہ ہے، ریفریجریٹر میں رکھنے کی صورت میں مشروب بوتل کی تہہ میں جم جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ

شربت بنانے والی کمپنی ہمدرد کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ روح افزاء کی بوتل کو فریج میں رکھنے سے گریز کیا جائے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روح افزاء کی ایک بوتل میں 800 گرام تک شکر ہوتی ہے اس لیے مشروف ریفریجریٹر میں رکھنے کی صورت میں یہ بوتل کی تہہ میں جم جائے گا۔ روح افزاء کے مینیجر مستجاب علی خان نے نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روح افزاء میں چینی کا تناسب بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے میں لوگوں کو بوتل فریج میں نہ رکھنے کا مشورہ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں