اسلام آباد سے بڑی بریکنگ نیوز : وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کا دل خوش کر دیا ، سابق وزیر خزانہ کو کونسا عہدہ دے دیا گیا ؟احکامات جاری

اسلام آباد (نیوز پاکستان) اسد عمر کو نئی زمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ ،سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ کے عہدے سے نواز دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔ اسد عمر کو جلد مقرر کیا جائے وزیر اعظم نے ہدایات جاری کر دیں۔ اسد عمر

کو جلد مقرر کیا جائے وزیر اعظم نے ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم عمران خان نےاپنے فیصلے سے اسد عمر کو خود آگاہ کیا۔ وزیراعظم نےچیف وہپ عامرڈوگرکو ہدایت جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق کومت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کر لیاہے جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسد عمر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں کابینہ میں واپسی کیلئے منانے کی کوشش کی لیکن وہ مسلسل انکار کر تے رہے تاہم انہوں نے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ اسد عمر کی رضا مندی کے بعد عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت ملنے پر چیف وہیپ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی جس سے قبل پارلیمنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران اراکین اسمبلی نے غیر منتخب افراد کو بڑے عہدوں پر تعینات کر نے پر تحفظات کا اظہار کیا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے یہ فیصلے ضروری تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں