ڈالرکی قیمت چند گھنٹوں کے دوران کہاں سے کہاں پہنچ گئی؟ ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار

اسلام آباد (نیوز پاکستان) اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 146 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں اس کی قیمت مستحکم ہے ، انٹر بینک میں

ڈالر کی قدر 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزبھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس33900کی نفسیاتی حدسے گرگیا۔ مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید19ارب7کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.79فیصدکم جبکہ63.66فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،بینکنگ،فوڈزاور کیمیکل سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت رجحان میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس

34065پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم نئے وفاقی بجٹ میں سخت اقدامات کے خدشات، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج میں روپے کی قدر مزید گھٹنے، ڈسکاؤنٹ ریٹ میں مزید اضافے کے خدشات اور نئے مالی سال کے بجٹ میں 700سے 750ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہونے کی خبروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ33692پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس کی33800کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس15.29پوائنٹس کمی سے33885.09 پوائنٹس پر بندہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں