اچھا تو یہ بات تھی : چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادی کے بعد اعضاء نکالے جانے کی خبریں ۔۔۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (نیوز پاکستان) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ایسا پہلے پاکستان میں کبھی بھی نہیں ہوا کہ چوبیس ، ارتالیس اور بہتر گھنٹوں میں چینیوں کی شادیوں کا سکینڈل سامنے آگیا اور پھر ان سے اسلحہ برآمد اور پتہ نہیں کیا کیا خبریں پھیلنا شروع ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں ڈاکتر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ میں پہلے ہی اپنے پروگرام میں اس طرح کی بات کر چکا ہوں کہ یہ جو دھڑا دھڑ چینیوں کی پاکستانیوں سے شادیاں ہو رہی ہیں ان پر نظر رکھی جائے ، پھر ایسا پہلے پاکستان میں کبھی بھی نہیں ہوا کہ چوبیس ، ارتالیس اور بہتر گھنٹوں میں چینیوں کی شادیوں کا سکینڈل سامنے آگیا اور پھر ان سے اسلحہ برآمد اور پتہ نہیں کیا کیا خبریں پھیلنا شروع ہوگئیں۔ پھر یہ انکشاف سامنے آیا کہ چینی لڑکے پاکستانی لڑکیوں کو چائینہ میں لیجا کر انکے اعضاء نکال کر بیچتے ہیں اور پتہ نہیں انکے ساتھ کیا کیا کرتے ہیں ، عجیب پر اسرار قسم کی خبریں پچھلے کچھ گھنٹوں میں ایک دم سے سامنے آئی جو کہ اس سے پہلے کبھی

نہیں ہوا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ چین کی پاکستان میں ایک بڑی انوسٹمنٹ موجود ہے ، چین پاکستان کا ایک ہمیشہ سے دوست رہا ہے ، لیکن اس سارے معاملے پر چین کی جانب سے بھی سخت رد عمل دیکھنے میں آیا کہ پاکستان میں یہ سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، کچھ واقعات ہمارے نوٹس میں ہیں جنہیں ہم دیکھ رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان جب چینیوں کو ویزہ جاری کرتی ہے تو براہ کرم پاکستانی قونصلیٹ کو تحقیق کر لینی چاہیئے کہ آیاں چینی باشندے پاکستان میں شادیاں کرنے جا رہے ہیں یا پھر کاروبار کرنے ؟ کچھ واقعات کو ہم حکومت پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر حل کر چکے ہیں، لیکن یہ سنسنی پھیلا کر تعلقات کو خراب کیا جارہا ہے جو کہ ایک سازش کے تحت ہو رہا ہے ، یہی بات چین نے بھی کہی اور شاہ محمود قریشی بھی یہی بات کرتے دکھائی دیئے ۔ جیسے ہی چین اور پاکستان کی جانب سے اس واقعے پر رد عمل دیا گیا تو پھر اس طرح کی خبریں آنا بند ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں