’شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کیلئے جاتا ہے‘ وزیر اعظم عمران خان نے بھی فواد چوہدری کو مذاحیہ میم بھیج دیا

اسلام آباد (نیوز پاکستان) وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خود پر بننے والے لطیفوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی

بھیجتے ہیں۔فواد چوہدری نے ایک پروگرام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان میمز کو بہت انجوائے کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہوا تھا کہ ” شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے جاتا ہے”۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ صبح کئی میمز آئے ہوتے ہیں جب کہ میں بھی کچھ لوگوں کو بھیجتا رہتا ہوں۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انہوں نے اس

موقع پر کہا کہ ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اگلے سال مارچ تک لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص لبارٹری میں فیس ادا کر کے معلومات حاصل کرسکے گا کہ وہ کون ہے اورہر کوئی اپنے رنگ، نسل بارے تمام معلومات ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔ واضح رہے کہ جب سے فواد چوہدری کو سائنس اور ٹیکنالوجی کاوفاقی وزیر بنایا گیا ہے تب سے سوشل میڈیا پہ ان پر ہزاروں میزم اور لطیفے بن چکے ہیں۔ کسی میمی میں انہیں کسی سائنسدان کے روپ میں دکھایا گیا ہے اور کسی لطیفے میں ان کی جانب سے عجیب و غریب سائنسی بیانات شائع کیے گئے ہیں۔ان میمز کو لاکھوں کی تعداد مین شئیر کیا جارہا ہے اور اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں