ایک فوجی نے 1000 روپے کا ایزی لوڈ اپنے نمبر پر کروایا مگر غلطی سے وہ کسی اور نمبر پر چلا گیا ، اس نے پھر ایسا کیا طریقہ استعمال کیا کہ چند منٹوں میں 2000 روپے کا بیلنس اسکے نمبر پر آگیا ؟

لاہور (نیوز پاکستان) ایک فوجی نے ایک ہزار کا بیلنس غلطی سے ایک نامعلوم نمبر پر بھیج دیا،احساس ہونے پر واپس منگوانے کی کوشش کی مگر،ناکام رہا تو فوجی کو ایک آئیڈیا سوجھا اور اس نے اسی نمبر پر میسج بھیجا۔ آپ کو تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت پر مبارکباد

دی جاتی ہےآپ نے ایک ہزار کا بیلنس قبول کرکے اپنی ممبر شپ کی توثیق کر دی ہے ۔ آپ کو اس بات کی خوشخبری دی جاتی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی کا مقصد پورا کر دیا اور آپ کیلئے یہ خبر یقینی طور پر خوشی کا باعث ہوگی کہ آپ کا انتخاب تنظیم کے فدائی ونگ میں ہو گیا ہے جس کا ثواب شاید جہاد سے بھی بڑھ کر ہے ۔ آپ کو ٹریننگ کیلئے جلد ہی فون کر دیا جائے گا تا کہ آپ اس جماعت کے قواعد ضوابط سے متعارف ہو سکیں۔ آپ کی ٹرینگ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو آپ کو محاذ کی مکمل تیاری کروا کر آپ کو اس جماعت کے لیے تیار کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو جماعت میں شامل کر کے خفیہ مشن کی ساری تفصیلات آپ کو دے دی جائیں

گی جس سے آپ اپنے پہلے سفر کی شرورعات کریں گے اس کے بعد مزید آپ کو خفیہ زرائع کے زریعے آپ کو آپ کی منزل دکھا دی جائے گی۔ تھوڑی دیر بعد ہی فوجی کو دو ہزار کا بیلنس اس میسج کے ساتھ وصول ہوا کہ بھائی انتہائی معزرت کے ساتھ میں آپ کو بتایا چاہتا ہوں کہ میرا موبائل چارجر پر لگا ہونے کی وجہ سے کال وصول نہیں کر سکا تھا،بہرحال دو ہزار کا بیلنس وصول کریں نیز مجھے معاف کردیں میری نہ صرف نظر کمزور ہے بلکہ ایک ٹانگ پولیو کی وجہ سے ناکارہ اور ایک ہاتھ پر فالج کا اثر ہے۔ میں آپ کے لیے بلکل بے کار انسان ہوں َ

اپنا تبصرہ بھیجیں