پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

ٹاﺅئٹن (نیوز پاکستان) پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ،قومی ٹیم میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،لیگ سپنر

شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیاگیا، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی ،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم پاکستانی امپائر ریاض الدین اور کرکٹر اختر سرفراز کے انتقال پر سوگ میں سیاہ پٹیاں باندھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں