وفاقی حکومت نے نیب کو مزید طاقتور کردیا ،جانتے ہیں احتساب ادارے کے سالانہ بجٹ میں کتنا بڑا اضافہ کیا گیا؟

اسلام آباد (نیوز پاکستان) وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں بڑا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں بجٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئے 4 ارب، 42 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ اس لحاظ سے

مالی سال 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کا بجٹ گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا دوگنا کردیا گیا ہے۔واضح رہے مالی سال 19-2018 میں نیب کا بجٹ 2 ارب، 63 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا جو بعد میں بڑھا کر 3 ارب، 32 کروڑ، 38 لاکھ کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں