کرپشن کرنیوالے کیلئے کوئی معافی نہیں۔۔وزیراعظم نے اپنے سب سے قریبی ساتھی کو بھی نہ بخشا

اسلام آباد (نیوز پاکستان) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی اور ان کی بیوی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بہت بڑی

بریکنگ نیوز دے رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قول ، اپنے ارادے اور اپنے نظریے سے جو کہا ہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اسی نظریے کے تحت وزیراعظم عمران خان نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی جن کی وہ رات دن تعریفیں کرتے ہیں ، ان کی بیوی کی بعض ایسی قسم کی شاپنگ جس کی ادائیگی یا تو ٹھیکیدار کر رہے ہیں یا پھر سرکاری خزانے کو ادائیگی کا کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے اہم اداروں کو حکم دے دیا ہے کہ اس معاملے کی بے لاگ اور غیر جانبدار کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اگر یہ بات ثابت ہو جائے تو میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگاؤں گا اور ان کو نکال دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے صاف کہہ دیا ہے کہ میرے قریبی

ساتھی اور اہم حکومتی وزرا اور ان کی بیویوں سے متعلق تحقیقات کی جائیں اور ایک رپورٹ مرتب کر کے مجھے پیش کی جائے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے پر وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت اور ذاتی اخراجات کو کم کر کے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس اعلان کے باوجود کئی حکومتی عہدیداروں نے ان احکامات کی دھجیاں اُڑائیں جن میں سے چند ایک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو اطلاعات بھی موصول ہو گئی ہیں جس پر وزیراعظم نے ان تمام نمائندوں اور ان کی بیویوں کی شاپنگ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں