حکومت کا انٹیلی جنس بیورو میں سینکڑوں بھرتیوں کا فیصلہ،تعلیمی قابلیت بی اے سے میٹرک جبکہ عمر کی حد 18سے 50برس،تفصیلات جاری

اسلام آباد (نیوز پاکستان) وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 1600سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کردیا گیا ہے۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5جولائی ہے، امیدواروں کا

تحریری امتحان لینے کا ٹھیکہ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کو دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 1600بھرتیاں گریڈ ایک سے گریڈ 14میں کی جائیں گی۔ہر پوسٹ کے لیے صوبوں اور اضلاع کا الگ الگ کوٹہ مختص کیا گیا ہے، امیدواروں کی تعلیمی قابلیت بی اے سے میٹرک رکھی گئی ہے جبکہ عمر کی حد 18سے 50برس ہے۔خصوصی حالات میں عمر کی حد 50برس رکھی گئی ہے، تمام منتخب شدہ افراد کی پوسٹنگ دفاتر میں ہوگی جبکہ فیلڈ ورک کے لیے بھرتیاں بعد میں کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں