ویڈیو سیکنڈل! عدالت نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنیوالی خاتون کے شوہر کے بارے میں دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (نیوز پاکستان) چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے والی خاتون کے شوہر کی ضمانت منظور ،نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دوران سماعت قومی احتساب بیورو کے تفتیشی افسر پر

اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عدالت میں آئیں بائیں شائیں نہیں چلے گی ۔ جو آپ کے سربراہ کی پگڑی اچھالے اس کے خلاف آپ جو کچھ مرضی کریں ایسا نہیں ہوگا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے فاروق نول کی درخواست ضمانت عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں