پہلی بار بلاول ہاؤس کے اندرونی و بیرونی مناظر دیکھ کر آپ چونک جائیں گے

آج ہم آپ کو دکھائیں گے بلاول ہاؤس لاہور کے بیرونی و اندرونی مناظر جنہیں دیکھ کر آپ چونک جائیں گے، لاہور کے جدید رہائشی علاقے بحریہ ٹاؤن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ ’بلاول ہاؤس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو جب بھی پنجاب کا دورہ کرتے ہیں تو یہیں قیام کرتے ہیں اور یہ عمارت ان کی سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بن جاتی ہے۔
وسیع رقبے پر تعمیر ہونے والی یہ قلعہ نما عمارت دو حصوں پر مشتمل ہے ایک حصہ رہائش کے لیے ہے جبکہ دوسرا حصے میں پارٹی سیکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس گھر میں ہیلی پیڈ کے علاوہ اس کے اندر کئی ہزار افراد کا اجتماع بھی ہو سکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں بلاول ہاﺅس کی تعمیر پر 5 ارب روپے صرف کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 200 کنال رقبے پر محیط عمارت رائے ونڈ کے قریب بحریہ ٹاﺅن میں بنائی گئی۔ درجنوں کمروں کے علاوہ 20 ڈرائنگ روم، 3 کانفرنس ہال، 2 ہیلی پیڈ، ٹینس کورٹ، سوئمنگ پول اور مسجد بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں