اب کرکٹ میں رنز بنانے کے لیے دوڑنے کی ضرورت نہیں، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ کرکٹ کے شائق ہیں، تو خوب جانتے ہوں گے کہ رنر بنانے کے لیے بلے باز کو دوڑنا پڑتا ہے.اسی دوڑ میں‌ اگر کوئی کھلاڑی لڑکھڑا یا گر جاتا ہے، تو کھڑا ہو کر پھر دوڑنے لگتا ہے، بلے باز گرتے پڑتے رن مکمل کرتے ہیں. البتہ ایک

ایسی انوکھی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس نے کرکٹ شائقین کو مسکرانے پر مجبور کر دیا.ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ چند بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں، جب بیٹسمین شارٹ کھیل کا بھاگتا ہے، تو دوسرے اینڈ کا کھلاڑی بھاگتے ہوئے کریز میں آجاتا ہے.دل چسپ بات یہ ہے کہ اس دوسرے بیٹسمین کے پاس درخت کی شاخ ہے، جو خاصی لمبی ہے، وہ اس شاخ‌ کو کام میں‌ لاتے ہوئے وہیں‌ کھڑے کھڑے ایک سے دوسری، دوسری سے پہلے کریز میں‌ بلا رکھتا رہتا ہے.ادھر دوسرے بچہ دوڑ دوڑ کر رنز بناتا رہتا ہے، مگر یہ صاحب شاخ کو کام میں لاتے ہوئے مزے سے ایک ہی جگہ کھڑے رہتے ہیں.یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اس کا خوب چرچا ہورہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں